مریدکے، ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق

جمعہ 7 مئی 2021 18:17

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) شیخوپورہ مریدکے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی مسافر رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو112نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر رکشہ شیخوپورہ سے مریدکے کی طرف آ رہا تھا کہ نواحی علاقہ ملیاں کلاں کے قریب تیزر فتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار50سالہ خاتون جمیلہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ دو مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :