چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتے ہیں، صادق سنجرانی

سی پیک کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،چیئرمین سینیٹ

جمعہ 7 مئی 2021 18:17

چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتے ہیں، صادق ..
ًاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان چین دوستی کی70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام میں پاکستان اور چین کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیںانہوںنے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتے ہیںاوریہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون اوردوستی پر یکجا ہیں۔

دوستی اور اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اورگزشتہ برس دنیا کے پارلیمانوں میں پاکستان کا ایوان بالاء پہلا پارلیمان تھا جس نے چین کی تعریف کے حوالے سے قرار داد پاس کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی اور پاکستان کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے دو قرار دادیں بھی پاس کی ہیں۔

یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے شاندار ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ان کے دور حکومت میں پاکستان اور چین کے تعلقات نے نمایاں فروغ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سی پیک کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ اس سے وابستہ تمام ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سی پیک سٹرکوں کے منصوبوں سے رابطوں کو بہتر بنانے اور روزگار کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیںاور اب سی پیک توانائی اور سٹرک کے بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھ کر زراعت، اقتصادی زون، سیاحت اور دیگر شعبوں کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف 57 ارب ڈالر کا منصوبہ نہیں بلکہ خطے کے مختلف ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

سی پیک دنیا کے بہترین معاشی منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سی پیک کوپاکستان کیلئے نہ صرف گیم چینجر بلکہ فیٹ چینجر بھی قرار دیا اور کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف علاقائی تجارتی اور سرمایہ کار مستفید ہونگے بلکہ خاص وعام کو فائدہ پہنچے گااور ملک میں روزگار اور ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔