دوبارہ داخلوں کا کیس،پاکستان میڈیکل کمیشن آئندہ سماعت تک درخواست گزار طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

جمعہ 7 مئی 2021 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے میڈیکل کالجز میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے دوبارہ داخلوں کے احکامات کے خلاف کیس پر سماعت کی عدالت نے حکم جاری کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن آئندہ سماعت تک درخواست گزار طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے عدالت نے لاہور کے نجی میڈیکل کالج کے طلبہ کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا عدالت نے وضاحت جاری کی کہ پی ایم سی درخواست گزار طلبہ کے خلاف کاروائی کے بغیر دوبارہ داخلوں کا عمل جاری رکھے عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا یاد ریے کہ میڈیکل کالجز میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے دوبارہ داخلوں کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھامیڈیکل کالجز داخلوں میں بے قاعدگیوں پر پی ایم سی نے دوبارہ داخلے کے احکامات جاری کئے تھے پاکستان میڈیکل کمیشن نے پرائیویٹ کالجوں میں دوبارہ داخلوں کی درخواستیں طلب کی ہیں ملک بھر کے 26 پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں دوبارہ داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں عدالت اس سے قبل دو میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر چکی ہے