ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر نصراللہ خالق حقیقی سے جا ملے

گذشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پرپیش آنے والے المناک واقعے میں شدید زخمی ہونے والے عدیل آئی سی یو میںزیر علاج ہے

جمعہ 7 مئی 2021 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر نصراللہ خالق حقیقی سے جا ملے گذشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پرپیش آنے والے المناک واقعے میں شدید زخمی ہونے والے عدیل آئی سی یو میںزیر علاج ہے تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو چکری کے قریب تقریباً رات 12 بجے انسپکٹر احسان اللہ اور سب انسپکٹرنصراللہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والا ٹرک ، موٹروے پولیس کی پولیس موبائل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں دونوں افسران زخمی ہوگئے جنہیںفل فورپمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔

بعد ازاں سب انسپکٹر نصراللہ جن کی کمر میں چوٹ کی وجہ سے علاج جاری تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز چل بسے۔

(جاری ہے)

جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے دتہ خیل میانوالی میں موٹروے پولیس افسران اور علاقے کی عوام کی کشیر تعداد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جبکہ گذشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پر پیش آنے والے المناک واقعہ، جس میں میڈیکل ہیلپر عدیل علی شاہ جو کہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے شدیدزخمی ہوگئے تھے بدستور تشویش ناک حالت میں ، آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جبکہ زیر علاج عدیل کی جلد صحت یابی کے لئے موٹروے پولیس دعا گو ہے اور عوام سے گذارش ہے کہ اس بابرکت مہینے میں سب انسپکٹر نصراللہ کو دعائوں میں یاد رکھے اور عدیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ں ہو۔