خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں کا سلسلہ مزیدتیز کر دیا

جمعہ 7 مئی 2021 18:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں کا سلسلہ مزیدتیز کر دیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے منگل کے روز میڈیا کو تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میںن 29 ہزار 46 کاروائیاں کی ہے۔

ان کاروائیوں میں 758 کاروباروں کو سیل جبکہ 8492ن افراد اور کاروباروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے اس کے علاوہ1406 افراد اور کاروباروں پر نہ صرف جرمانے عائد کئے گئے بلکہ ن 606 افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کئے گئے ہیں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اپنے آپکو اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچا سکتے ہیں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ کورونا کے سامنے کئی ترقیافتہ ممالک کے صحت کا نظام جواب دے گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ شہروں کو لاک ڈاون سے بچانے اور صحت کے نظام پر بوجھ ڈالنے سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔

(جاری ہے)

کامران بنگش نے کہا ہے کہ اگر احتیاطی نہیں برتی گئی تو خدانخواستہن ہمارا صحت سسٹم پر بھی برداشت سے زیادہ بوجھ آسکتا ہے۔معاون خصوصی کامران بنگش نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر بھی قریب ہے اس لئے عوام عید الفطر کے موقع پر بھی اختیاط کا دامن نہ چھوڑے اور عید تعطیلات کے دوران بھی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح سے گریز کریں کیونکہ حکومت خیبر پختونخوا نے تمام سیاحتی مقامات کی سیر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔