مانسہرہ میں پک اپ وین اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

جمعہ 7 مئی 2021 20:03

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب پک اپ اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب پک اپ اورٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کوریسکیو 1122 اہلکاروں نے بفہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ارسلان ولد انور بلڈھیرہری پور، اسد علی سکنہ چکوال، ناصر علی ولد خورشید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔ گلیات کا رہائشی ظہیرعباس شدید زخمی حالت میں ہے جسے ایبٹ آباد ریفرکردیا گیا ہے