رحیم یارخان:قومی شاہراہ جن پورکے قریب ٹریفک حادثہ،2افرادجاںبحق

جمعہ 7 مئی 2021 19:37

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمرغیاں سپلائی کرنے والا مزدا ٹرک سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔جمعہ کی صبح ٹریفک حادثہ قومی شاہراہ جن پور کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سپلائی کیلئے لے جانے والی سینکڑوں مرغیاں بھی حادثے میں ہلاک ہوگئیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔۔۔