عید الفطرپرقیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 7 مئی 2021 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔ مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی۔

(جاری ہے)

خواتین کیلیے 60 سال اور مردوں کیلیے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا ۔ نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔وزارت داخلہ نے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں۔ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا