وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کررہے ہیں، سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 7 مئی 2021 20:25

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کررہے ہیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کررہے ہیں، عوام کو صحت و تعلیم کی جدید سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں پنجاب کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں اب ایسا ممکن نہیں گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں مزدور طبقے کا ہر سطح پر استحصال ہوتارہا سابق حکمرانوں کی پالیسیوں سے مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار اور فاقہ کشی پر مجبور ہوا ۔