سکھرمیں گرمی کی شدت میںاضافہ ، گرم ہواؤں کیساتھ گرمی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا

جمعہ 7 مئی 2021 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) سکھرمیں گرمی کی شدت میںاضافہ ، گرم ہواؤں کیساتھ گرمی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ، ،لوگ گرمی کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے شہر کی سڑکیں سنسان ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم گرما کی آمد کیساتھ گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیامحکمہ موسمیات کے مطابق سکھر میں درجہ حرات38سے 41سینٹی گریڈ رہا گرمی میں اضافے کے بعد لوگوں نے پا رکوں میں ڈیرے ڈال کر چھاؤں اور ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لینا شروع کر دیاگرمی کے باعث شہر کے تجارتی و کاروباری مراکزمیں بھی لوگوں کا رش کم رہا اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی شہر میں گرمی کے اضافے کے ساتھ ہی دہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور ریٹ میں بھی تحاشہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :