بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ زلزلہ

کورونا کی تباہ کن صورتحال میں چوتھی مرتبہ زلزلے نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 مئی 2021 18:27

بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ زلزلہ
آسام ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ بھارتی ریاست آسام میں زلزلے نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیا زلزلہ ریاست آسام میں جمعہ کی صبح آیا۔چند روز قبل آسام میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

زلزلے کی شدت 2.8 تھی۔تاہم ابھی تک کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ایک ماہ کے دوران بھارتی ریاست میں آنے والا یہ چوتھا زلزلہ ہے۔28 اپریل کو 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں لوگوں کی پراپرٹی کو نقصان پہنچا تھا۔ بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا. امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی. آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے.شہریوں میں بھی زلزلے آنے کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ کورونا نے بھی بھارت میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ بھارت میں کورونا کی سنگین لہر کے دوران ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی نااہلی اور لوگوںکی زندگی بے توقیری واضح ہو گئی ہے ۔ بھارت اس وقت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں روزانہ کورونا کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔2 مئی بھارت میں وبائی بیماری کا سب سے بدترین روز تھا جب 3689 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔