Live Updates

منہاج القرآن انٹرنیشل فرانس میں لائبریری کا افتتاح

منہاج القرآن فرانس مرکز کے دروازے مسلم و غیر مسلم سب کے لئے کھلے ہیں۔ علامہ حسن میر قادری

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن جمعہ 7 مئی 2021 18:38

منہاج القرآن انٹرنیشل فرانس میں لائبریری کا افتتاح
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،صاحبزادہ عتیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو میں منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس کی جانب سے فرانس کی سیاسی شخصیات اور صحافیوں کے اعزاز میں ایک مختصر افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ فرانس میں کورونا وباء کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن اور اجتماعات پر پابندی اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔



منہاج ڈائیلاگ فورم فرانس کے صدر قاری طاہر عباس گورایہ اور جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالقادر نے مہمانوں کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا، تقریب کا آغاز معروف نعت خواں زاہد چشتی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا ۔

(جاری ہے)



فوکل پرسن تحریک انصاف شیخ نعمت اللہ ، سابق ڈپٹی مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف یاسر قدیر ،سابق کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ اور تحصیل بورے والا پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن ، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل ، منہاج ڈائیلاگ فورم کے عہدیداروں کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر نے بتایا کہ ہمارے لئے خوشخبری کی بات ہے کہ منہاج القرآن فرانس مرکز کی سرکاری طور پر منظوری دے دی گئی ہے اور اس منظوری کے لئے پچھلے سات سال سے کوششیں جاری تھیں اور ہم نے اس سلسلے میں تمام ضروری امور بخوبی سرانجام دئے ہیں ۔



ادارہ منہاج القرآن فرانس کے ڈائریکٹر علامہ میر حسن قادری نے کہا کہ ہم گزشتہ تیس سالوں میں منہاج القرآن کا اصل چہرہ اور مقصد ہیش نہیں کرسکے جو کہ ہماری کوتاہی ہے۔ یہ ادارہ کسی خاص مسلک فرقے یا گروہ کے لئے مخصوص نہیں ہے ، ہمارے مرکز کے دروازے ہر مسلک ، مکتبہ فکر بلکہ مسلم کے ساتھ ساتھ غیر مسلم کے لئے بھی کھلے ہیں۔

یہ پاکستانی کمیونٹی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ، اس میں ہر ایک کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ مجلس شوریٰ منہاج القرآن فرانس کے صدر سرفراز ساہی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی اور تعلیمی و فلاحی پراجیکٹ کے بارے بتایا اور عطیات کے لئے درخواست کی ، صدر منہاج ڈائیلاگ فورم قاری طاہر عباس گورایہ نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔



افطار ڈنر کے بعد منہاج القرآن لائبریری کا افتتاح بھی کیا گیا ، لائبریری کے حوالے سے صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے بتایا کہ یہ یورپ کی سب سے بڑی لائبریری ہے ، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی ساڑھے چھ سو سے زائد کتب موجود ہیں اور مزید کتب بھی عنقریب میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پڑھنے والے کو یہ کتابیں مفت مہیا کی جاتی ہیں ، ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے مہمانوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کتب بھی تحفے میں پیش کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات