صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ محمد ممتاز کا رمضان کمپنی باغ کا معائنہ

اسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ‘ معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 7 مئی 2021 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ محمد ممتاز نے رمضان بازار کمپنی باغ کا معائنہ کیا اور اسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی ‘ معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈی پی او ذوالفقار احمد اور اے سی عمر دراز گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مختلف سٹالز کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چاہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سستی چینی او رآٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا او رہدایت کی کہ اسٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے خریداری کیلئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ صو بائی وزیر نے مختلف سٹالز پر پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے بتایا کہ مسلسل مانیٹرنگ سے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کومعیاری اشیاء عام مارکیٹ کے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں او رخریداروں کی طرف سے موصولہ بعض شکایات کا بھی موقع پر ازالہ کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :