یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں داخلوں کے لیئے طے شدہ اینٹری ٹیسٹ کا شیڈول ملتوی

جمعہ 7 مئی 2021 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیئے طے شدہ اینٹری ٹیسٹ کا شیڈول ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ کووڈ 19بتائی جا رہی ہے مختلف شعبہ جات میں داخلے کے لیئے اینٹری ٹیسٹ 24مئی تا 27مئی تک ہونا تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اینٹری ٹیسٹ ملتوی ہونے کے باوجود امیدواروں کی رجسٹریشن جاری رہے گی جبکہ امیدوار آن لائن چالانوں کی سہولت کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :