حافظ آباد،ایس او پیز کی خلاف ورزی پرنجی سکول سیل ،پرنسپل گرفتار

جمعہ 7 مئی 2021 23:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد محمد امین نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرنجی سکول کو سیل کر کے اسکے پرنسپل کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پرحافظ آباد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن محمد امین چودھری کی سر براہی میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم نے مد ہریانوالہ روڑ پر چھاپہ مارا جہاں نجی سکول کے پرنسپل تجمل حسین نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھول رکھا تھا جہاں ٹیچرز کلاسز میں پڑھائی کروا رہے تھے۔محکمہ تعلیم کی ٹیم نے مذکورہ نجی سکول کو سیل کر کے پرنسپل تجمل حسین کو گرفتار کر کے سکول کو سیل کر دیا۔سی ای او ایجوکیشن نے ضلع بھر کی نجی تعلیمی اداروں کے سر بتراہان کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں اگر کسی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہووئے سکول کھولے تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :