وسیم اکرم کا برطانوی ہائی کمشنر کا اسلام آباد کی گلیوں سے ہر ہفتے کچرا اٴْٹھانے پر شکریہ

اب یہ ہمارے لیے بہت زیادہ شرمندگی کی بات ہے، ہم کہاں جا رہے ہیں ، سابق کپتان

جمعہ 7 مئی 2021 23:10

وسیم اکرم کا برطانوی ہائی کمشنر کا اسلام آباد کی گلیوں سے ہر ہفتے کچرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اسلام آباد کی گلیوں سے ہر ہفتے کچرا اٴْٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ سب دیکھ کر بیحد شرمندہ ہوئے ہیں۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب یہ ہمارے لیے بہت زیادہ شرمندگی کی بات ہے، ہم کہاں جا رہے ہیں سابق کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’تقریباًً ہر ہفتے ایسا کرنے کے لیے مسٹر ٹرنر کا شکریہ۔واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے صبح چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور جمعہ کی صبح کی سیر اور کچرے سے بھرے ہوئے بیگز۔کرسچن ٹرنرنے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔