سینیٹرکامران مرتضی کی پاک بھارت مذاکرات سے متعلق قرارداد سینٹ میں جمع

جمعہ 7 مئی 2021 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) جمعیت علمائ اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قرارداد سینٹ میں جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں ۔حکومت نے پارلیمان کو بیک ڈور رابطوں سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بیک ڈور رابطوں پر بحث ہوں۔