راجہ خرم نواز نے حلقہ این اے 52 میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کا جائزہ لیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور راجہ خرم نواز نے حلقہ این اے 52 میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یونین کونسل علی پور میں طمعہ روڈ ،یونین کونسل کری میں موہریاں روڈ اور یونین کونسل کرپا میں مین کرپا روڈ اور جاپان ڈیم روڈ کا جائزہ لیا،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز صاحب نے ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کیا اور موقع پر کام کے معیار کی بہتری اور منصوبوں کی جلد تکمیل کیاحکامات جاری کئے ۔

دورے کے دوران کنوینر عوامی رابطہ کمیٹی یونین کونسل علی پور راجہ شاہد صاحب ،کونسلر چوہدری ثاقب نور صاحب ،سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری بابر اور ڈاکٹر عامر شہزاد فوکل پرسن،یونین کونسل کری سے راجہ زبیر خان سینئر ڈپٹی کنوینر عوامی رابطہ کمیٹی،یونین کونسل کرپا سے چیئرمین راجہ زاہد حسین اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے انجینئر مرزا عمر اور متعلقہ منصوبوں کے کنٹریکٹرز بھی موقع پر موجود تھے۔