اسرائیل آباد کاری کی پالیسی ترک کرے، یورپی قوتیں

جمعہ 7 مئی 2021 23:47

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کا عمل روک دیا جائے۔

(جاری ہے)

فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور اسپین کی جانب سے اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں ہر ہوما ای نامی علاقے میں قریب ساڑھے پانچ سو مکانات کی تعمیر کے منصوبے کو ترک کرنے سمیت آباد کاری کی پالیسی سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یورپی قوتوں نے یہ بیان مشرقی یروشلم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیا ہے۔ ان دنوں اس علاقے میں ایک کیس کی سماعت جاری ہے، جس میں امکان ہے کہ شیخ جرہ نامی علاقے سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کر دیا جائے۔