مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید پر مبینہ قاتلانہ حملہ

جمعہ 7 مئی 2021 23:47

مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) بحر ہند میں واقع جزیرہ ریاست مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں ترپن سالہ سابق صدر محمد نشید پر مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ نشید اپنی کار میں سوار ہو رہے تھے کہ قریب ہی کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

نشید اس دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں اور ان کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ان کے زخموں کی نوعیت سنجیدہ نہیں۔ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے محمد نشید پر حملے کی مذمت کی ہے۔ حکمران اور سیاست دان اسے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دے رہے ہیں۔ نشید اس وقت پارلیمان کے اسپیکر ہیں۔ وہ اس عہدے پر مئی 2019 میں فائز ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :