سینیٹر رحمان ملک کاصدر ای یو پارلیمنٹ سے پاکستان کے خلاف قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

یورپین یونین کی سرزمین استعمال کرنے پر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی قرارداد لانے کا بھی مطالبہ ،سابق وزیرِداخلہ کا صدر یوروپی یونین پارلیمنٹ کو خط

جمعہ 7 مئی 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے صدر یوروپی یونین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے صدر ای یو پارلیمنٹ سے پاکستان کے خلاف اپنی قرارداد واپس لینے جبکہ پاکستان کے خلاف یورپین یونین کی سرزمین کو استعمال کرنے پر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی قرارداد لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یوروپی پارلیمنٹ کی قرارداد سے پاکستانی عوام کو انتہائی دکھ و افسوس ہوا ہے،پاکستانی عوام قرارداد کو پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت قرار دیتی ہے،پاکستان مخالف قرارداد امتیازی اور پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت ہے، رحمان ملک نے کہا کہ یورپی یونین کی قرارداد بین الاقوامی بین المذاہب ہم آہنگی کے خلاف ورزی ہے،پاکستانی عوام عیسائیت سمیت مام مذاہب کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، پاکستان میں کوئی مذہبی امتیاز نہیں پایا جاتا ہیپاکستان میں تمام عقائد کے لوگوں کو عبادت کرنے اور رسومات منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے عوام اور ان کے حقوق آئین پاکستان میں محفوظ ہیں،پاکستان میں کبھی کسی مذھب کا توہین نہیں ہوئی ہے، قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کسی بھی ملک کا حق ہے،یوروپی یونین پارلیمنٹ کو پاکستان کے نمائندوں کے موقف سننے کا موقعہ ملنا چاہئے تھا،یو ای پارلیمنٹ قرارداد لانے سے پہلے بیلجیم میں پاکستان کے سفیر کو سنتے،یورپی یونین پارلیمنٹ کہاں تھی جب ڈس انفلولیب نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا انکشاف کیا تھا، بھارت یوروپی یونین کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا،یوروپی یونین کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے پر بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کیجائیں انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز آئے روز بڑھ رہا ہیبھارت میں کورونا تباہی کے مناظر ہمارے سامنے ہے،کورونا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائے،عید کے دوران عوام کورونا کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے،بھارت میں کورونا کیوجہ سے اموات اور صورتحال پر افسوس ہے،وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹائے تاکہ لوگ آزادانہ ہسپتال جا سکے،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نہ ویکسین مل رہی ہیں نہ باقاعدہ علاج و ادویات، میں اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری کو خط لکھا تھا کہ کورونا وائرس کی تحقیقات کرائے،معلوم ہونا چاہئے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا کسی نے بنایا ہے، رحمان ملک نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سابقہ وزیراعظم کی زیرصدارت ایک پینل بنا ہے جو کورونا پر تحقیقات کر رہی ہے،امید ہے کہ کورونا کے متعلق حقائق دنیا کے سامنے آجا ئیں گے ۔

،