سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے

دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 8 مئی 2021 12:04

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کی شب پاکستان کے وزیر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قصر السلام جدہ کے ایوان شاہی میں مذاکرات کیے۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے موضوع پر بات چیت کی۔

سعودی عرب اور پاکستان کی اعلیٰ رابطہ کونسل کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےکونسل میں سعودی عرب کی طرف سے قیادت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات منفرد اور اعلی سطح کے ہیں۔

نئے معاہدوں سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں جن شعبوں میں مزید معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں ان میں گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ، نیشنل سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی تشکیل، وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت اور اطلاعات کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔