شہبازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 8 مئی 2021 13:06

شہبازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ سول ایوی ایشن ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے،ائیر پورٹ حکام نے سسٹم اپ ڈ یٹ نہ ہونے کا جھوٹ بولا ۔