مکوآنہ ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ایک لاکھ 93ہزار پرائمری ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ایپلی کیشن تیار کرلی گئی

ہفتہ 8 مئی 2021 13:06

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) کورونا کے باعث فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ایک لاکھ 93ہزار پرائمری ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن ایک لاکھ 93 ہزار پرائمری اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں ناکام،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نیایک لاکھ 93 ہزار پرائمری ٹیچرز کو ایپلی کیشن کے ذریعیایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا پلان بنایاتھا۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی تعلیم و تربیت کیلئے 18 فروری کو ٹیچر سپورٹ پیکیج ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی تھی۔ٹیچرز فورم پیکیج ایپ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ لاہور کے صرف 11 فیصد اساتذہ نے ہی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا،ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 60 فیصد اساتذہ نے ایپلی کیشن سیاستفادہ حاصل کیا،دوسرے نمبر پر پاکپتن اور تیسرے نمبر پر ساہیوال رہا۔منڈی بہاؤالدین ،لاہور،سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں ایپ کو سب سے کم استعمال کیا گیا۔