بھارت، کورنا کے قہر نے مودی کی نااہلی بے نقاب کر دی، رپورٹ

ہفتہ 8 مئی 2021 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) بھارت میں کورونا وائرس سے موثر انداز سے نمٹنے میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ملک میں وبائی مرض نے بدترین شکل اختیار کر لی ہے اور پورے بھارت میں لوگ آکسیجن سلنڈروں اور ہسپتال میںبیڈکیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کا بحران ہر گزرتے دن کے مزید سخت ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر جان بچانے والی آکسیجن کے بارے میں اپیلوں میں تیزی آرہی ہے ۔

بھارت سے ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ کورونا بیڈ مخصوس کرنے کے لئے رشوت لی جارہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاست کرناٹک میں کورونا مریضوں کے لئے بستر حاصل کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے یہاں تک کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ Tejasvi Surya نے پورے بنگلور میں بیڈوں کے الاٹ کرنے کے نظام کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا کہTejasvi Surya سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما بنگلور میں بستروں کی الاٹمنٹ میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کے بجائے اسکا الزام مسلم عملے پر ڈال رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہTejasvi Surya کرناٹک میں اپنی جماعت کی حکومت کی ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کے لیے ریاست میںکورونا بیڈوں کے معاملے کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ Tejasvi Suryaکو اپنے اس عمل پر سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف Siddaramaiahنے کورونا بستروں کی کمی کے حوالے سے بی جے پی رہنماؤں کے طرز عمل کو بدقسمتی قرار دیا۔

دہلی ، ممبئی ، بنگلورو اور دیگر بھارتی شہروں میں پائے جانے والے بحران کی اصل ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین صحت اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارت میں وبائی امراض میں بڑے پیمانے پر اضافے کا ذمہ دار نریندر مودی کو ٹھہرایا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے کہا کہ ماہرین صحت کے بار بار انتباہ اور آکسیجن اور ویکسین کی قلت کے باوجود بی جے پی حکومت نے کمبھ میلہ جیسے بڑے مذہبی اجتماع کو بلا روک ٹوک جاری رکھنے کی اجازت دی جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بڑی بڑی انتخابی ریلیوں کی قیادت کی جن میں لاکھوں لوگ بغیر ماسک پہنے شریک تھے۔