بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

کرناٹک میں پیر سے 2 ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

ہفتہ 8 مئی 2021 18:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔ ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق عالمی وبا کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4187 اموات اور 4 لاکھ 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹکا میں پیر سے 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اپریل میں کورونا وائرس سے تقریباً 2 ہزار اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلورو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔الیکشن کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔