والد کے بعد معروف بھارتی ستار ساز پراتیک چوہدری بھی کورونا سے چل بسے

ہفتہ 8 مئی 2021 18:45

والد کے بعد معروف بھارتی ستار ساز پراتیک چوہدری بھی کورونا سے چل بسے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) والد کے بعد معروف بھارتی ستار ساز پراتیک چوہدری بھی کورونا سے چل بسے،بھارتی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری ستار ساز دیبو چوہدری کے بعد اب اٴْن کا بیٹا اور ستار ساز پراتیک چوہدری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ ستار ساز پراتیک چوہدری کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ (ا?ئی سی یو) میں داخل تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پراتیک چوہدری دو روز قبل اس دٴْنیا سے کوچ کرگئے اور اٴْن کی موت کی تصدیق بھارتی میوزیشن پون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔

متعلقہ عنوان :