تھانہ کلر سیداں پولیس پارٹی پر ملزمان کی مبینہ طور پر فائرنگ ، ملزم حسن نواز زخمی

ہفتہ 8 مئی 2021 22:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) تھانہ کلر سیداں کے علاقے میانہ موہٹرہ میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گرفتار ملزم حسن نواز کے 4 نامعلوم ساتھی 2 موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم حسن نواز زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزم حسن نواز نے گزشتہ ماہ تھانہ کلر سیداں میں تعینات پولیس کانسٹیبل حسنین اشفاق کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اسی مقدمہ میں گرفتار ملزم حسن نواز کے انکشاف پر پولیس پارٹی آلہ ضرب کی برآمدگی کے لئے آئی تھی واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔