اسسٹنٹ کمشنر مری کا مختلف ہوٹلوں کا دورہ ،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کاجائزہ لیا

ہفتہ 8 مئی 2021 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) اسسٹنٹ کمشنر مری نے مختلف ہوٹلوں کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کاجائزہ لیا۔ انہوں نے مالکان کو بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مکمل لاک ڈاؤن ہے اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اگر کسی ہوٹل مالک نے کسی سیاح کو ٹہرایا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے افسران اور پولیس مل کر ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ کریں گے اور اگر کہیں پر کوئی شکایت وصول ہوئی تو فوری کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر مری نے جن ہوٹلوں کا دورہ کیا ان میں ہوٹل ایمبیسیڈر فیملی رومز، سیکنڈ ہوم ہوٹل، مری سٹی ہوٹل اور ہوٹل فخر انٹرنیشنل شامل ہیں۔