ٹوبہ ٹیک سنگھ ،حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متحرک

تمام مکاتب فکر کے علما کرام کو ایک بار پھر آن بورڈ لے لیا گیا ،علماء کی ضلع کو امن کا گہوارہ برقرار رکھنے کیلئے ممکن تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہوگئی اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام کو ایک بار پھر آن بورڈ لے لیا گیا ہے جنہوں نے ضلع کو امن کا گہوارہ برقرار رکھنے کے لئے ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میںایم پی اے چوہدری سعید احمد سعید،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی محمد اشفاق،پاکستان آرمی کے کیپٹن محمد سلمان،ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی، انسپکٹر سی ٹی ڈی سلیم تبسم،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب منظور احمد ناز،صدر انجمن تاجران میاں عامر حنیف، ممبران امن کمیٹی سید ثقلین حیدر کاظمی،ممتاز حسین گوندل،حافظ عبدالحیٰ ،قاری شمس الزمان قادری،صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی، مفتی عبدالمعید اسعد،حافظ حفیظ الرحمن ،سید طاہر حسین کاظمی،مولانا سعد اللہ لد ھیانوی ،مفتی عابد فرید، عارف جانباز قاضی،حافظ عبداللہ چشتی،عبدالباسط ایڈددکیٹ سمیت سیاسی نمائندوں بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں اس قدرتی کورونا موزی وبا سے بچنے کیلئے عید الفطر کے دنوں میں بہت احتیات کی ضرورت ہے لوگ فیس ماسک کا استعمال کریں اور اپنے گھروں میں رہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی ،انجمن تاجران ،صحافی اورعلماء کرام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ،ضلعی پولیس انتظامیہ عوام کی جان اور مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنا نے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام د یتے ہوئے لوگوں کو اس کورونا قدرتی وباسے بچانے کے لئے ہر داخلی خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر عمل کو یقینی بنائیں،اس موقع پر تمام ہرمکاتب فکر کے علما ء کرام کا امن و مان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اجلاس کے آخر ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔