صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی عوام کو عید کی چھٹیوں میں گھروں میں رہنے کی ہدایت

ہفتہ 8 مئی 2021 23:25

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی عوام کو عید کی چھٹیوں میں گھروں میں رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عوام کو عید کی چھٹیوں میں گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ حکومت نی10سی15مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیاہے،چھٹیوں کے دوران کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی،کریانہ،میڈیکل اسٹورز اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھومنے پھرنے نہ جائیں،راستے بندہوں گے،جہاں عوام کا رش ہوگا وہاں کورونا وائرس بھی ہوگا۔صدرمملکت نے کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک میں کورونا میں تیزی آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند رات پر مکمل طور پر کاروبار بندہوگا،صوبائی اور مرکزی حکومت اس پرمکمل عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے،اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔صدر مملکت عارف علوی کی عوام سے مکمل احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔