پاکستان ریلوے نے مزید 42ٹرینوں کی منظوری دیدی،عید سپیشل ٹرینوں کی تعداد 77ہوگئی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) پاکستان ریلوے نے مزید 42ٹرینوں کی منظوری دیدی،عید سپیشل ٹرینوں کی تعداد 77ہوگئی ،مسافر ٹرینیں 10مئی سے 16مئی تک راولپنڈی پشاور، کراچی حیدرآباد اور میرپورخاص کوٹری کے درمیان روزانہ دونون طرف سے چلیں گی۔دستاویزات کے مطابق ریلوے نے مزید عید سپیشل ٹرینوں کی منظوری دے دی،سپیشل ٹرنیوں کی تعداد 77ہوگئی۔

راولپنڈی سے پشاور اور پشاور سے راولپنڈی کے درمیان عید سپیشل ٹرین 10مئی سے چلانا شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے پشاور کیلئے دن 2 بجے چلے گی جبکہ پشاور سے راولپنڈی کے لیے صبح 9 بجے نکلے گی۔16مئی تک روزانہ دونوں طرف سے ایک سپیشل ٹرین چلے گی۔کراچی حیدرآباد کے درمیان 10مئی سے 16مئی تک روزانہ دونوں طرف سے سپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔کراچی سے حیدرآباد کے لیے صبح 9 بجے اورحیدرآباد سے کراچی کے لیے دن ایک بجے نکلے گی۔کوٹری سے میرپورخاص کے درمیان بھی 10مئی سے 16مئی تک دونوں طرف روزانہ سپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔میرپورخاص سے کوٹری کیلئے 4بج کر30منٹ پر، نکلے گی جبکہ کوٹری سے میرپورخاص کے لیے رات 7بج کر 45منٹ پر نکلے گی۔