دنیا بھر میں کوروناوائرس کے مزید سات لاکھ نئے کیسزرپورٹ ،11ہزارافرادہلاک ہوگئے

اب بھی دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، رپورٹ

اتوار 9 مئی 2021 12:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 11 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 96 ہزار 841 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 530 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 588 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 53 ہزار 122 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 2 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 871 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 42 ہزار 398 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 21 ہزار 484 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار 628 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 6 ہزار 277 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 67 ہزار 959 رپورٹ ہوئے ہیں،ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار 746 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 50 لاکھ 16 ہزار 141 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 992 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 71 ہزار 843 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 603 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 90 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 694 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 2 ہزار 921 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 78 ہزار 792 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 67 ہزار 408 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 85 ہزار 252 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 35 لاکھ 19 ہزار 250 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 59 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 758 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 785 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 569 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار 671 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 81 ہزار 830 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔