فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں طلب کرلیا گیا

اتوار 9 مئی 2021 15:15

فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں طلب کرلیا ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج (پیر کو) طلب کرلیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق قطر کی زیرِ صدارت عرب لیگ کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعے کے روز سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصی کے ارد گرد پہاڑی کے احاطے میں نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہوئے جس کے بعد بہت سے لوگ شہر میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے وہیں موجود رہے لیکن افطار کے بعد مسجد اقصی میں اور شیخ جراح کے قریب چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئیں جو قدیم شہر کے مشہور دمشق گیٹ کے قریب ہے۔