ٴکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زہری کراس کے ایریا میں ٹریفک حادثہ،تین افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے

اتوار 9 مئی 2021 17:05

/ سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زہری کراس کے ایریا میں ٹریفک حادثہ،تین افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سوراب شہر سے پندرہ کلومیٹر دور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زہری کراس کے ایریا میں کراچی سے آنے والی ٹوڈی کار اور کوئٹہ سے آنے والی مزڈا ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹوڈی کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو کر کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر سمیع اللہ نے اپنے عملے کے ساتھ طبی امداد دیکر زخمیوں کو مزید اعلاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع پشین بتایا جاتا ہے۔