ٓ بینک پیر تا منگل اور کسٹم اینڈ پورٹس پیر تا بدھ کو آپریشنل رہیں گے،میاں ناصر حیات مگوں

اتوار 9 مئی 2021 17:30

( کراچی(آن لائن) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ خدمت اور کامیابی کے گہرے احساس کے ساتھ ہم پریس کو یہ اطلاع دیتے ہیں کہ جب وفاقی حکومت نے 10 روزہ عید الفطر تعطیلات اور ایس او پیز کا اعلان کیا تو صدر میاں ناصر حیات مگوں، سینئر نائب صدر خواجہ شاہزیب اکرم، اور سابق صدر میاں انجم نثار نے فوری طور پر ایکشن لیا اور وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا۔

جہاں سے گورنر اسٹیٹ بینک، منسٹر عبدالرزاق داؤد، اور چیئرمین ایف بی آر کو ایف پی سی سی آئی کے شدید خدشات پر آگاہ کیا گیا۔اس تباہ کن فیصلے پر ایف پی سی سی آئی کی اس مداخلت کا مقصد یہ تھا کہ اس فیصلے کو تبدیل کروایا جائے اور اس سے ہونے والے بڑے نقصانات سے بچا جا سکے۔ ایف پی سی سی آئی کی بروقت اور پرجوش مداخلت اور کوششوں کا احترام کرتے ہوئے، وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بینک پیر تا منگل، یعنی 10۔

(جاری ہے)

11 مئی اور کسٹم اینڈ پورٹس پیر تا بدھ کو آپریشنل رہیں گے۔ یہ بڑے فیصلے بیکار جاتے، اگر شپنگ لائنیں کاروباری اور تاجر برادری سے تعاون نا کرتیں۔ تاہم آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای) نے میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی کو خط لکھا ہے کہ انہوں نے بھی ایف پی سی سی آئی کے مطالبے کا احترام کرنے اور 10-11 مئی کو تمام شپنگ لائنوں اور خدمات کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے پاکستان کی کاروباری، صنعتی، اور تجارتی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی اعلی ترین کاروباری نمائندہ تنظیم، فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی طرف سے حاصل کردہ اس قابل ذکر کارنامے پر وہ سب کو مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔سب سے بڑھ کر، میاں ناصر حیات مگوں نے قومی مفاد میں بروقت مداخلت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

ایف پی سی سی آئی نے وزیر تجارت عبد الرزاق داؤد، گورنر اسٹیٹ بینک، اور چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھی فوری فیصلہ سازی اور تعاون پر ان کی بھی کھلے دل سے تعریف کی۔ایک بار پھر، میاں ناصر حیات مگوں 10-11 مئی کو اپنی شپنگ لائنوں اور خدمات کو کھلا رکھنے پر شپنگ ایسوسی ایشن کی حمایت اور تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی معیشت اور کاروباری برادری کی ترقی و رہنمائی کے لئے بھر پور اور مستقل جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے ہمہ جہت اور پرعزم ہے۔