Hفیصل آباد میں کرونا کے 8مریض جاں بحق

اتوار 9 مئی 2021 17:30

ؤ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) فیصل آباد میں کرونا کے 8مریض جاں بحق، مرنیوالوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے۔ آن لا ئن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران الائیڈ ہسپتال میں کرونا کے 27مریض نئے آنے سے داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 208 ہو گئی جن میں کرونا کے کنفرم 141 جبکہ 67 مشتبہ مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کرونا کے 3 کنفرم 3 مشتبہ مریض چل بسے۔ غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں کرونا کا ایک کنفرم مریض اور ڈی ایچ کیو میں بھی ایک مریض مرنیوالوں میں شامل ہے۔ ڈاکٹروں نے شہریوں کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی تنبیہہ کی تاکہ خود کو اور دوسروں کو کرونا کے وار سے بچایا جا سکے۔