وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابل میں سکول پر حملے کی مذمت،معصوم طالبات کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اتوار 9 مئی 2021 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابل میں طالبات کے سکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے زخمی طالبات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جاں بحق طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔معصوم طالبات کو نشانہ بنانا درندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے سکول کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا۔