صوابی ،پولیس نے 11بہنوں کے اکلوتے بھائی ذاکر کی اندھے قتل کیس میں مرکزی ملزم سید باچا کو گرفتار کر لیا

اتوار 9 مئی 2021 18:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) تھانہ کالو خان ضلع صوابی کی پولیس نے 11بہنوں کے اکلوتے بھائی ذاکر کی اندھے قتل کیس میں مرکزی ملزم سید باچا کو گرفتار کر لیا۔ قاتل مقتول کا سگہ ماموں نکلاملزم نے اپنے بھانجہ کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔قاتل سگے ماموں سید باچا نے ظلم کی بربریت کی داستان قائم کرکے منصوبہ بندی کے تحت بڑی بے رحمی سے قتل کر دیاتھا۔

مقتول کی بیوی نے دوران تفتیش سارے راز اگل دئیے اس کیس میں مقتول کی بیوی اور ساس کو گرفتار کر چکے ہیںجنہوں نے سارے راز اگل دئیے کہ سید باچا کے ہمراہ ذاکر حسین کو قتل کر دیا ملزم کا مقتول کی بیوی کے ساتھ تعلقات استوار تھے۔ 23فروری کی رات کو نامعلوم افراد ذاکر حسین کے گھر میں گھس کر ذاکر حسین ولد سید قماش سکنہ نواں کلی حال کالوخان پر چھڑی سے وار کئے۔

(جاری ہے)

اور بعد میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا،اس دوران مقتول کی بیوی مسماة سدرہ اور ساس بسمین موجود تھے ذاکر حسین کو زخمی حالت ہسپتال منتقل کرکے بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ یہ اندھا قتل کیس مقامی پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔گزشتہ روز مقتول کے ضعیف العمر باپ ڈی پی او صوابی آفس پہنچ کر اپنا فریاد سنایاجس پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے مقامی ایس ایچ او کو قاتل کی گرفتاری کے لیے 48گھنٹے دیئے،ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض خان،وسیع اللہ خان،ہمایون باباخیل اور تفتیشی آفیسر نے اس کیس کو ہر زاویے سے تفتیش کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ مرکزی ملزم سید باچا ہے جنہوں نے قتل کرنے کے بعد جنازے میں بھی شرکت نہیں کی اور مقتول کی بیوی نے بھی بتلائی کہ میرا شوہر کو ملزم سید باچا نے قتل کی ہے جس کے بعد ملزم سید باچا علاقے سے روپوش تھامقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سید باچا ولد میرا خان ساکن شیر گڑے اسماعیلہ کو گرفتار کرکے جیل کی سلاحوں کے پیچھے دھکیل دی،ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقتول ذاکر حسین کے قتل میں گرفتار شدہ ملزم سید باچا کا کلیدی کردار تھا،جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت ساتھیوں کے ہمراہ اپنا سگہ بھانجا کو بڑی بے دردری سے قتل کر دیا تھا۔

جس پر مقتول کی بیوی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر کی قتل ملزم سید باچا نے کی ہے،ملزم کئی دنوں سے مفرور تھا کہ پولیس کی جدید خطوط کی بدولت ٹریس کیا۔