فیصل آباد میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 8مریض جاں بحق ہوگئے

اتوار 9 مئی 2021 20:15

فیصل آباد/مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) فیصل آباد میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 8مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں 27 نئے مریض داخل ہونے سے مجموعی تعداد 208 ہو گئی جن میں کرونا کے کنفرم 141 جبکہ 67 مشتبہ مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کرونا کے 3 کنفرم 3 مشتبہ مریض چل بسے۔ غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں کرونا کا ایک کنفرم مریض اور ڈی ایچ کیو میں بھی ایک مریض مرنیوالوں میں شامل ہے۔