wراولاکوٹ ،یفک کے ایک حادثہ میں مفتی وسیم مدنی جاں بحق

اتوار 9 مئی 2021 20:30

M راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) راولاکوٹ کے نواح میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں مفتی وسیم مدنی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کہوکوٹ کے رہائشی مفتی وسیم مدنی جو راولاکوٹ کے علاقے چہڑھ کی سروس سٹیشن مسجد میں خطیب تھے گزشتہ رات ایک دوسری مسجد میں ختم قرآن کی تقریب میں واپسی پر موٹر سائیکل کے حادثہ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے انکی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کی شام مفتی وسیم مدنی کی نماز جنازہ انکے آباہی گائو ں کہو کوٹ میں ادا کی گی جس میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی بعد ازاں انہیں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :