آر سی ڈی قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق ،چار زخمی

اتوار 9 مئی 2021 21:00

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) آر سی ڈی قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ،چار زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کاتعلق پشین سے تھا جوکہ عید منانے کراچی سے گھر جارہے تھے، تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین اشخاص تاج الدین زین الدین اور انعام الدین قوم سید ساکنان پشین جاں بحق جبکہ فیروز خان، عمران عزیز اللہ اور دلاور خان زخمی ہوگئے ،جان بحق وزخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا،حادثے کاشکار افراد تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے ہے جو کہ عید منانے گھرجارہیتھے۔

مزید کاروائی سوراب پولیس کررہی ہے۔