بلاول بھٹو زر داری کی کابل کے اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

کابل کے سیدالشہدا ہائی اسکول کو منصوبہ بندی کے تحت ایک کے بعد ایک تین دھماکوں سے نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، بیان

اتوار 9 مئی 2021 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کابل کے اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کابل کے سیدالشہدا ہائی اسکول کو منصوبہ بندی کے تحت ایک کے بعد ایک تین دھماکوں سے نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کابل کے علاقے دشت برچی کے ہائی اسکول میں حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔

انہوںنے کہاکہ کابل کے سیدالشہدا ہائی اسکول کو منصوبہ بندی کے تحت ایک کے بعد ایک تین دھماکوں سے نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مغربی کابل میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں نے طالبات کو نشانہ بنا کر پرامن مستقبل کے خواب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، کابل کے دشت برچی میں چھ ماہ قبل پہلے ایک ٹیوشن سینٹر میں طلبہ کو نشانہ بنایا گیا اور اب ہائی اسکول میں سانحہ برپا ہوگیا