پاکستان کی 71 ہویں یورپی دن کے موقع پر ہورپی یونین،رکن ممالک اور شہریوں کو دلی مبارک باد

اتوار 9 مئی 2021 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) پاکستان نے 71 ہویں یورپی دن کے موقع پر ہورپی یونین،رکن ممالک اور شہریوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستانی حکومت اور عوام 71 ہویں یورپی دن کے موقع پر ہورپی یونین،رکن ممالک اور شہریوں کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے یورپی کمیشن کے صدر ارسلا وان ڈر لی ین کو تہنیتی مکتوب بھجوایا ہے۔وزیر اعظم نے خط میں یورپی یونین کے وزیر خارجہ رابرٹ شہیومن کے ویڑن اور بیلجئیم،اٹلی، لکسمبرگ،نیدرلینڈز اور مغربی جرمنی کی قیادت کو سراہا۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم نے شہیومن ڈیکلیئریشن کو یورپی اتحاد،خوشحالی اور امن کی علامت قرار دیا،یورپی دن کو یورپ میں امن و اتفاق کے روز کے طور پر منایا جاتا ہے۔