میڈرڈ اوپن کا خواتین ایونٹ بیلاروس کی آریانا سابالینکا نے اپنے نام کرلیا

اتوار 9 مئی 2021 22:00

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) اٹلی کے میٹیو بریٹینی اور جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے میڈرڈ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، خواتین ایونٹ بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام رہا۔اسپین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں ٹینس لوورز کو اچھے میچز دیکھنے کو ملے ،جرمنی کے الیگزینڈر زر ایو کا سامنا آسٹریا کے ڈومینی تھائم سے تھا۔

(جاری ہے)

تھائم اس میچ میں گرفت رکھنے میں ناکام نظر آئے اور یہ میچ چھ تین چھ چار سے زاریو نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں اٹالین ایٹ سیڈ میٹیو بریٹینی کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے تھا ، بریٹینی نے مخالف پلئیر کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر فائنل کیلئے جگہ بنالی ، بریٹینی نے اس میچ میں چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب خواتین ایونٹ کا فائنل بیلاروس کی آریناسابی لینکا اور ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کے درمیان کھیلا گیا ، بیلاروس کی پلئیر نے ایشلے کو حیران کن طور پر چھ صفر تین، تین چھ اور چھ چار سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

متعلقہ عنوان :