سرگودھا میں اوباش افراد نے سولہ سالہ لڑکے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 10 مئی 2021 11:45

سرگودھا میں اوباش افراد نے سولہ سالہ لڑکے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) سرگودھا میں اوباش افراد نے سولہ سالہ لڑکے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق پر پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے محلہ حسین آباد میں دو اوباش افراد وسیم اور تنویر نے علاقہ الطاف حسین کے سولہ سالہ لڑکے علی حسن کو اپنے ہمراہ لیا اور قریب ہی گلاب کے باغ میں لیجا کر اسے برہنہ کر دیا اور باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گے۔

پولیس نے واردات بدفعلی کی اطلاع ملتے ہی لڑکے علی حسن کا میڈیکل کروایا اور تصدیق ہونے پر ملزمان کے خلاف حدود ایکٹ کے تحت بدفعلی کا مقدمہ درج کر لیا گیاجس میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر مصروف تفتیش ہے۔