سعودی عرب: عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا امکان

اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع،عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا،جدہ فلکیاتی انجمن

پیر 10 مئی 2021 12:56

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ فلکیاتی انجمن نے بتایاکہ اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔