اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

پیر 10 مئی 2021 13:37

اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) پیر سے اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیاں کم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی اٹلی کے کیلبریا، بیسی لیکاٹا اور پگلیا اورنج سے پیلے زون میں آجائیں گے۔

(جاری ہے)

اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق اٹلی کے سیسلی اور سردینیہ زون مزید ایک ہفتے اورنج زون میں رہیں گے۔ اطالوی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بڑی تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :