پنجا ب میں آٹامافیا،چینی مافیا کے بعد مہنگائی مافیا عروج پر جارہا ہے‘پرویز ملک

تبدیلی سرکار کہیں نظر نہیں آرہی پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت نیب اور ایف آئی اے کے خوف سے منظرعام سے غائب ہیں

پیر 10 مئی 2021 17:58

پنجا ب میں آٹامافیا،چینی مافیا کے بعد مہنگائی مافیا عروج پر جارہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدرمحمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اعتراف کیا نہ کمیشن نہ کک بیکس نہ اختیارات سے کسی کو فائدہ یا ٹی ٹی کا ثبوت پیش نہ کر سکی،حکومت سے سوال پوچھتے ہیں کہ تین سال سے نوازشہباز کی کردار کشی کررہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فیصلوں سے ثابت ہوچکا نیب ریفرنس الف لیلیٰ کی داستان اور بیب نیازی گٹھ جوڑ کے علاوہ کچھ نہیں ، نیازی خوفزدہ ہے ن لیگ کی کامیابیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا،عام آدمی ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے جبکہ دو کلو چینی کے حصول کیلئے رمضان بازاروں میں لوگ کا رش کورونا کو دعوت عام دے رہا ہے،جس طرح کی گندی حکمرانی عمران نیازی کی جانب سے کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی،عوام بھوکے پیاسے مررہے ہیں علاج کے لئے میڈیسن میسر نہیں ہیں اور نا اہل حکمرانوں انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجا ب میں آٹامافیا،چینی مافیا کے بعد مہنگائی مافیا عروج پر جارہا ہے، پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1333 کا ہوگیا ہے اور کہاچینی پتنگوں کی طرح آسمان میں اڑارہی ہے اور تبدیلی سرکار کہیں نظر نہیں آرہی پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت نیب اور ایف آئی اے کے خوف سے منظرعام سے غائب ہیں ۔