گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا‘فردوس عاشق اعوان

پیر 10 مئی 2021 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا، پنجاب میں باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں آئی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے، بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے، کسانوں کیلئے کئے گئے مثالی اقدامات بزدار حکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔